لنڈی کوتل‘ خوگہ خیل میں گیس سلنڈر دھماکہ ‘ بچے سمیت خاتون شدید زخمی

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل نز زکریا مسجد میں گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں زوجہ سعید شاہ اور تین سالہ مصطفی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق خاتون خانہ کیچن میں روزمرہ کے کام میں مصروف تھی کہ اس دوران اچانک بجلی کا ہیٹر چلنے سے پہلے سے لیک شدہ گیس کاسلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ بچے سمیت شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :