صوابی‘ نوجوان زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) زیدہ ضلع صوابی میں نوجوان زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق زاہد علی نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کو خیر باد کہہ دیا وجہ خود کشی گھریلو ناچاقی بیان کی ہے ۔

(جاری ہے)

متوفی گولی کھانے کے چند گھنٹے بعد پشاور ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔