ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس کمانڈنٹ ڈاکٹر محمد نعیم کاشاہ منصورمیں پولیس کلب کا افتتاح

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس کمانڈنٹ ڈاکٹر محمد نعیم نے آرپی او مردان ریجن محمد عالم شینواری اور ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کے ہمراہ پولیس لائن شاہ منصور صوابی میں واقع پولیس کلب کا افتتاح کر دیااس موقع پر پودے بھی لگائے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشا ں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ضلع صوابی کے کمانڈر اور بہادر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی سربراہی میں پولیس سسٹم میں خوشگوار اور بہترین تبدیلی آنے کا احساس ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم شینواری ڈی پی او صوابی،ڈی سی صوابی ،ایس ڈی پی اوزصوابی اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنان و میڈیا نمائندگان بھی موجودتھے، انہوں نے پولیس کلب کے سامنے لینڈ سکیپ میں شجر کاری مہم کا پودہ لگا کر افتتاح کیا گیا،آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی یہ جذبہ ہر محب الوطن پاکستانی کے ذہن میں ہونا چاہئے کیونکہ جتنا ملک سرسبز و شاداب ہو گا اسی طرح عوام کو بیماریوں سے نجات ملے گی اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا کیونکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ہمارے جنگلات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے لئے ہمیں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :