نوشہرہ ‘ پیر سباق میں پرانی دُشمنی پر بھائی نے بھتیجوں کے ساتھ ملکر اپنے بھائی کو قتل کردیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) نوشہرہ کے علاقے پیر سباق چوکی مونڈی غز کے قریب پرانی دُشمنی پر بھائی نے بھتیجوں کے ساتھ ملکر اپنے بھائی کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھانزیبہ بیوہ مثل خان ساکن میاں گل کلے نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ہمشیرہ کے گھر پشاور میں موجود تھی کہ مجھے اطلاع ملی کہ آپ کے شوہر مثل خان کو خان گل ولد سید نور اور مختیار ،خائستہ ،باروز پسران خان گل نے قتل کردیا اور اُس کی شدہ لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پڑی ہوئی ہے میں فوراًً ہسپتال پہنچی ۔

اور دیکھا تو واقعی میرے شوہر کو ان ہی لوگوں نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔ وجہ عناد میرے شوہر مثل خان کی اپنے بھائی کے ساتھ دُشمنی چل رہی تھی نوشہرہ کلاں پولیس نے رپورٹ درج کرکے ایف آئی آرمیں نامزد ملزمان کی گرفتار ی کے لئے قانونی کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :