بھارت کا آئندہ صدر دلت برادری سے ہو گا

ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں(آج ) صدر کے ہونے والے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں رام ناتھ کی کامیابی کا امکان

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) بھارت کا آئندہ صدر دلت برادری سے ہو گا،امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ (آج ) پیر کو ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دلت برادری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے اور کبھی انہیں اچھوت کہہ کر پکارا جاتا تھا یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔

71سالہ رام ناتھ کوِند کو پیر 17جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ پیر کے دن ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :