چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی، محبوبہ مفتی کا بھونڈاالزام
تازہ ترین : 1

چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی، محبوبہ مفتی کا بھونڈاالزام

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھونڈاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نیبھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں نے کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے اور جب تک تمام جماعتیں متحدہ نہیں ہوتیں ہم یہ لڑائی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 20:11:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں