ٹھٹھہ کے قریب کوچ ایمبولینس بچنے کی کو شش میں الٹ گئی ، 8 خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) ٹھٹھہ کے قریب مکلی بائے پاس روڈ پر کوچ ایمبولینس بچاتے ہوئے الٹ گئی نتیجے میں 8 خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے کراچی سے سیرتفریع کیلئے ٹھٹھہ کے طرف آنے والی نارتھ کراچی کے رہائشیوں کی کوچ مکلی بائے پاس روڈ پر سامنے آنیوالی ایمبولینس سے بچنے کی کوشش میں الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس میں سوار سمیرا ، فاطمہ ، اقرا ، اسامہ ، محمد فیاض ، عبدالحنان سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی افراد نے مختلف گاڑیوں میں بٹھاکر سول اسپتال مکلی پہنچایا جھان ایک زخمی محمد فیاض کو تشویش ناک میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو علاج جے بعد واپس کراچی روانہ کیا گیا ہے ،

متعلقہ عنوان :