جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر محمد عثمان بادینی کی کامیابی کے بعد ان کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں

پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین جلوس کی شکل میں آکر کامیاب امیدوار کو مبارکباد اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر محمد عثمان بادینی کی کامیابی کے بعد ان کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں،پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین جلوس کی شکل میں آکر کامیاب امیدوار کو مبارکباد اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی ،تفصیلات کے مطابق حلقہ این260کے ضمنی انتخاب میں جمعیت کی واضح اکثریت کے بعد اتوار کے روز کامیابی امیدوار انجینئر محمد عثمان بادینی کی رہائش گاہ ریلوے سوسائٹی میں عوام کا لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں قافلے کی صورت میں لوگ آکر ان کو مبارکباد دی جبکہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی اور سابق صوبائی وزیر سردار یحییٰ خان ناصر،عبداللہ خان ناصر کی قیادت میں نواں کلی کے کارکنوں پر مشتمل ایک جلوس کی صورت میں نواں کلی سے ریلوے سوسائٹی آکر کامیاب قومی اسمبلی کے ممبر انجینئر عثمان بادینی کو مبارکباد دی اور اس موقع پر مرکزی اور صوبائی قائدین نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کہلائی۔

متعلقہ عنوان :