ن لیگ ہویاپی پی دونوں کے وزراء اعظم نے کرپشن کرکے وزراء اورپارٹیوں میں کرپشن کی بنیاد رکھی ، ممتاز حسین سہتو

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) ملک سے کرپشن کے خاتمہ سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے ن لیگ ہویاپی پی دونوں کے وزراء اعظم نے کرپشن کرکے وزراء اورپارٹیوں میں کرپشن کی بنیاد رکھی جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ ممتازحسین سہتوکاخطاب وہ تنگوانی اور کندھ کوٹ تحصیلوں میںرفیق فائونڈیشن کی جانب سے بننے والی 50مساجدوں میں سے تعمیرہونے والی 04مساجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانکامزید کہناتھا کے پانامہ اسکینڈل میں شریف خاندان ملزم کے بدلے اب مجرم بن گیا ہے جے آئی ٹی نے سیاستدانوں کے تصورکے برعکس زیادہ کام کیا میاں نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے انہیں حکومت چھوڑدینے چاہئے اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کریں شریف خاندان کو گھرجاناچاہئے ورنہ وہ ذلیل ہوکر گھرجائیں گے اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ عزیز،ضلعی امیرمولاناحافظ سلیم اللہ خلجی،رفیق فائونڈیشن سندھ کے نگران مولانامحمدموسیٰ ملاح منصوری ودیگرموجودتھے

متعلقہ عنوان :