شریف خاندان نے پاکستان کو ایٹمی ،اوراقتصادی معاشی طور پرمستحکم بنانے کیلئے کام کیا، آصف جمالی

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) شریف خاندان نے پاکستان کواپنی ساری زندگی دیکر پاکستان کی ترقی کیلئے کاوشیں بروئے کارلائے انکی دوبار حکومتوں کا خاتمہ پاکستان کی ہی ترقی کے مخالف افراد نے گرائیں پاکستان کو ایٹمی ،اوراقتصادی معاشی طور پرمستحکم بنانے کیلئے کام کیا بیرونی ہاتھ پاکستان میں میاں برادران کی حکومت کا خاتمہ چاہ رہاہے جسکے کردار پاکستان میں موجود ہیں آصف جمالی ضلعی سیکریٹری جنرل ن لیگ کشمورکندھ کوٹ کی صدارت میں مسلم لیگ ہائوس کندھ کوٹ میں ہوا جس میںصوبائی رہنماڈاکٹرآفتاب راجپوت، ضلعی صدراقلیتی ونگ سنتوش کماراگروال،رئیس غلام حیدرملک،علی جان شیخ ودیگرموجودتھے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا فیصلہ ہم سب کا فیصلہ ہوگا جنہیں سی پیک کی سزادی جارہی ہے بیرونی آقایہودوہنود پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے پاکستان میں امن وامان قائم کرنابھی مسلم لیگ کی حکومت کا امتیازہے۔

متعلقہ عنوان :