بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا سینئر صحافی اصغر شاد کے انتقال پراظہارافسوس

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد کے سینئر صحافی اصغر شاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے لواحقین کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے انتقال سے پاکستان کی صحافت ایک بے لوث، دیانتدار اور پیشہ ور صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک اعلیٰ درجے کے مصنف اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ریکارڈ کیپر تھے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید پر ان کی تصنیف پاکستان کی جمہوری، سیاسی تاریخ سے ان کی وابستگی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس صدمے کی گھڑی میں سوگواران کے ساتھ ہے۔