پشاور،سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی،دوکارچوروں کوگرفتارکرلیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پشاور میں سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران دو کار چوروں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ناصر باغ کے قریب ملزمان نے عامر نامی شخص سے گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی ناکہ بندیاں کیں اوردونوں ملزمان کو حراست میں لے کر اٴْن کے قبضے سے چوری کی کار برآمد کر لی جبکہ ملزمان سے دو پستول اور موبائل سیٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :