خیبرپختونخوا کے انجینئرنگ یونیورسٹیزمیں داخلوں کیلئے انٹری ٹسٹ کا انعقاد

داخلے کے خواہشمند سولہ ہزار سے زائد امیدوار انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) خیبرپختونخوا کے انجینئرنگ یونیورسٹیزمیں داخلوں کیلئے انٹری ٹسٹ کا انعقادکیا گیا۔ داخلے کے خواہشمند سولہ ہزار سے زائد امیدوار انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ایٹا کے زیراہتمام ٹیسٹ کے لیے پشاور،سوات ،ڈی آئی خان اورایبٹ آبادمیں سنٹرقائم کیے گئے جہاں بیک وقت صوبہ بھر بشمول فاٹا سے سولہ ہزار اٹھ سے باون امیدواروں نے حصہ لیا جن میں چھ سے زائدطالبات بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے دو مراکز میں دس ہزار دو سو اکیسس، ایبٹ میں دو ہزار ایک سو بنتیس، سوات دو ہزار آٹھ سو چوالیس اور ڈی آئی خان میں ایک ہزار چھ سو باون طلبہ شامل تھیں ۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سات سو طلبا کو اوپن میرٹ جبکہ گیارہ سو طلبا کوسلف فنانس پر داخلہ دیا جائیگا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ گرمی کے باعث طلبہ کو پانی، پنکھوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کئے گئے۔ انٹری ٹسٹ کے نتائج کا اعلان چوبیس گھنٹوں کے بعد کیا جائے گا۔ طلبا نتائج کو آن لائن دیکھ سکیں گے۔ نتائج کے بعد داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :