سمبڑیال ،دن دیہاڑے ڈکیتی 3 ڈاکودکاندار اور گاہک کے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران 3مسلح ڈاکودکاندار اور گاہک کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے موضع اڈا رندھیر موڑ پر واقع شہری عزیز اختر ولد محمد اشرف کی کریانہ کی دکان سے دن دیہاڑے 3مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکان میں موجود تقریباً 1لاکھ 20ہزار روپے اور دکان میں کھڑے گاہک محمد زبیر ولد امتیاز سکنہ کوپرہ خورد سے 20ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :