سمبڑیال ، ملک عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ،

مسلم لیگ (ن) رانا دلشاد احمد

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال چوہدری جنگ شیر اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا دلشاد احمد نے کہا ہے کہ ملک عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بڑی محنت کے بعد متعدد بحرانوں کو حل کیا ہے جس کہ وجہ سے آج وطن عزیز پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ،پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر محنت ،لگن اور جانفشانی سے ملک اور قوم کے مسائل حل کررہی ہے ملک تمام ادارے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں ایسے میں کچھ دھرنا سیاست کے لوگ ملک کا امن تباہ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں عوام انکے ارادوں کو جان چکے ہیں اور انکا ساتھ نہیں دیں گے۔