بھارت کی جانب سے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

پاک فوج کی جیپ پر فائرنگ ،جیپ بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری ، ایک جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا ، تین کی تلاش کیلئے ریسکو آپریشن جاری ، جوابی فائرنگ میں دشمن کی گنیں خاموش ،آئی ایس پی آر

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مظفر آباد سے کیل جاتے ہوئے ستھریاں کے مقام پر پاک فوج کی کی جیپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جیپ بے قابوہوکر دریائے نیلم میںجاگری جس کے نتیجے میں ایک جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا جبکہ تین کی تلاش جاری ہے جبکہ پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ساڑھے 4بجے مظفرآباد سے کیل جاتے ہوئے وادی نیلم کے نواحی علاقے ستھریاں کے مقام پر اچانک ہی بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی جیپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کی جیپ بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوا جس کا جسد خاکی نکال لیا گیا ہے جبکہ تین لاپتہ ہیں جن کی تلا ش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کردی ہیں ۔