تیمرگرہ,کو ٹومیدا ن سڑک کے متا ثرین ما لکان ارضیا ت معا وضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) کو ٹومیدا ن سڑک کے متا ثرین ما لکان ارضیا ت معا وضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے اگر ایک ما ہ کے اندر انہیں ارضیات اور مکا نات کا معا وضہ نہ دیا گیا تو را ست اقدام پر مجبور ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہا ر گا ئو ں کو ٹو کے رہا ئشیوں امان اللہ خان ،رکن جما عت اسلامی عبد الرازق ،حا فظ فضل علیم ،اور سوا ل فقیر نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کو ٹو میدان سڑک کی تو سیع اور تعمیر کے لئے ان کے مکا نا ت ،دکا نا ت اور گھروں کے چار دیوا ری کو گرا کر مسمار کر دیا گیا جب کہ مذکو رہ سڑک تعمیر میں ان کے قیمتی اور زر خیز کروڑوںروپے کے ا رضیات آگئے ہے لیکن ابھی تک انہیں کو ئی معا وضہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے متا ثرین ارضیا ت میں تشویش اور اضطراب پا یا جا تا ہے جب کہ مزکو رہ زیر تعمیر سڑک پر روڑی اور مٹی ڈا ل کر پا نی کا چھڑ کا ئو نہ کر نے سے علا قہ مکینوں اور را ہ ؂چلتے لو گو ں کا جینا حرا م کر دیا گیا اورگرد و غبارسے سڑک کے قریب آبا دی کے لو گ سینہ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ مزکو رہ زیر تعمیر سڑک پر پا نی کا چھڑکا ئو کیا جا ئے اور متا ثرین مکا نا ت اور ارضیات کو فوری طور پر معا وضہ کی ادا ئیگی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :