تیمرگرہ,ڈپٹی کمشنر کا اچانک ضلعی ہیڈ کوا ٹر کا دورہ

بدتر ین ٹریفک جام پر قا بو پا نے کے فوری نیا ٹر یفک پلا ن بنانے اور تجاوزات کے خا تمے کا حکم

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر دیر لویر عطاء الرحمٰن کا اچانک ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ کا دورہ کیا، بدتر ین ٹریفک جام پر قا بو پا نے کے فوری نیا ٹر یفک پلا ن بنانے اور تجاوزات کے خا تمے کا حکم ،ڈی سی عطاء الر حمٰن نے شہید چوک ،تیمرگرہ خوڑ ،بازار اور گوگوری چو ک کادورہ کیا اس موقع مقامی لوگوں نے ٹریفک جام اور مقامی دکان داروں کی جانب سے فٹ پاتھ پرتجاوزات اور قبضے سے مشکلات حوالے اُنہیں آگاہ کیا جبکہ تحصیل نا ئب نا ظم اسفندیار خا ن، ڈی ایس پی فخرعام اور دوسرے حکام نے گاڑیوں کے متبادل روٹس اور نئے ٹریفک پلا ن حوالے سے تجاویز دی ،ڈی سی عطا ء الر حمٰن نے کہا کہ تیمرگرہ میں آئے روز بغیر پلاننگ تعمیرات ،دکان داروں کی جانب سے تجاوزات اور کار پا ر کنگ کا مناسب انتظام نہ ہو نے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی اور گھنٹوں ٹر یفک جا م سے مریض ،طلبہ اورسر کاری ملاز مین بشمول عام شہری آذیت سے دوچار ہے ،انہوں نے حکم دیا کہ شہر بھر میں نا جا یز تجاوزات کے خلا ف گر ینڈ آپریشن شروع اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہ بر تی جائے ،انہوں نے نئے ٹر یفک جا م کو حتمی شکل دینے کے لئے کل18جولا ئی کو اپنے دفتر میں تمام ذ مہ داران کا اجلاس بھی طلب کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :