تیمرگرہ,وادی تالاش سرائے پا ئین میں عازمین حج کے لئے ایک روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) وادی تالاش سرائے پا ئین میں عازمین حج کے لئے ایک روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں امسال حج پر جانے والے مرو و خوا تین کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پاکستان حج کونسل کے صو با ئی چیئرمین الحاج عبدالنبی ،آر گنایز ر ڈا کٹر نیک محمد خان ،خلیل محمد خان اور جید عالم دین مولانا قاری امین الحق نے واضح کیا کہ حج کی ادا ئیگی بڑی سعادت مندی ہے جو کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع ہے، دوران قیام حجاج کرام سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں ،اور اپنے سا تھ غیرضروری سامان بشمول ادویات اور کسی دوسرے شخض کا سامان ساتھ لے جانے سے گر یز کریں ،الحاج عبدالنبی نے اس موقع پر عازمین حج کو عملی طور پر طواف ،عمرہ ،احرام ،قربا نی ،صفی مروہ ،وقوف عرفات کی مشقیں بھی کروائیں ،عازمین حج نے مذ کورہ تر بیتی سیشن کو فایدہ مند قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :