لکی مروت, دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی

اتوار 16 جولائی 2017 20:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) کرم پار علاقے میں دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ جمیل اوررزاق دونوں بھائی ہیں وہ پولیس کو دہشت گردی کی دفعات سمیت پولیس پر حملے اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے عباسہ خٹک علاقے سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان نے ہتھیار ڈال کر تھانہ ڈڈیوالہ میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :