نوشہرہ ‘ گورنرکا مسلم لیگ (ن) کے رہنما نبی امین کی والدہ کی وفات پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت

اتوار 16 جولائی 2017 19:40

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا مختصر دورے پر نوشہرہ آئے جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ( ن) نوشہرہ کینٹ کے صدر حاجی گل نواز اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نبی امین کی والدہ کی وفات پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلند درجات اور دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمرحوم کے بیٹے شاہ نواز ،داماد اختر نواز اور نبی امین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :