Live Updates

تحریک انصاف کی ناکام حکومت نے عوام کومایوس کیا،سینیٹرغلام علی

یہودی لابی کی ایما پرخیبرپختونخواکے نوجوانوںکوگمراہی کے اندھیروںمیںدھکیلنے کی منظم شازشیں کی جارہی ہیں،شمولیتی اجتماع سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی ناکام حکومت نے خیبرپختونخواکے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیںدیاہے،یہودی لابی کی ایما پرخیبرپختونخواکے نوجوانوںکوگمراہی کے اندھیروںمیںدھکیلنے اورانکااخلاق کوتباہ کرنے کیلئے فحاشی،عریانی کوفروغ دینے کی منظم شازشیں کی جارہی ہیں،جے یوآئی ایسی تمام شازشوںکے خلاف سیسہ پلائی دیواربننی رہے گی جس کیلئے بحیثیت مسلمان آپ کوہمارادیناہوگا،نوجوانوںکوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرنااولین ترجیحات میںشامل ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاعظم قلعہ، حضرت قلعہ،اچار کلے، زرہ مینہ اور ورسک باڑہ میں پی ٹی آئی،اے این پی اورپی پی پی کے رہنمائوںاورکارکنوںکے جے یوآئی میں الگ الگ شمولیتی اجتماحات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرچیئرمین سیف الرحمن،غلام علی ،زرداد ظفر، حاجی نور خان،حاجی مومین،حاجی حمید خان نے سینیٹرحاجی غلام علی کی خیبرپختونخواخصوصی طورپرضلع پشاورکیلئے خدمات پرانہیںخراج تحسین پیش کیااوراپنے خاندان کے سینکڑوںافرادکے ہمراہ جے یوآئی میںباقاعدہ شمولیت کااعلان کیا،بعدازاں سینیٹرحاجی غلام علی نے ورسک میںشمولیتی تقریب میںشرکت کی،جہاںاے این پی سے تعلق رکھنے والے علاقہ کے ممتاز سیاسی خاندان کے حاجی نثار خان،حاجی ریاض خان،حاجی جہانزیب خان،فواد خان،سید اشرف،مصباح خان نے بھی اپنے پورے خاندان اورکارکنوںکے ہمراہ جے یوآئی میں شمولیت اختیارکی اورسینیٹرحاجی غلام علی کی علاقہ کیلئے کاوشوںکوسراہتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے نام پردھوکہ کھانے کے بعدعوام کی آنکھیںکھل گئی ہیں اورآئندہ الیکشن میںجے یوآئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،اس موقع پرپی کے سات کے نائب امیر مولانا گل افضل، ٹائون ممبر قاری اسحاق،ڈاکٹر محمد سہیل زکریہ ملک عمر، قاری بلال، فخر اللہ اوردیگر کارکن بھی موجودتھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :