ملک اوربلے چلانے میں بہت فرق ہے،امیر مقام

وزیراعظم کونااہل نہ کرنے پرکھلے عام سب کوکرپشن کی اجازت دینے کے بیان پرسپریم کورٹ کوپر ویز خٹک کے خلاف سوموٹوایکشن لیناچاہئے ‘،پرامن، ترقیافتہ اورخوشحال پاکستان کیلئے نوازشریف کاوزیراعظم رہناناگزیرہے،ملک میںانٹی سی پیک اورغیرجمہوری قوت کبھی کامیاب نہیںہوںگی،وزیر اعظم کے مشیرانجینئر کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیر اعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملک چلانے اوربلے چلانے میںبہت فرق ہے،بلاجوش جبکہ ملک ہوش سے چلایاجاتاہے،وزیراعظم کونااہل نہ کرنے پرکھلے عام سب کوکرپشن کی اجازت دینے کے بیان پرسپریم کورٹ کوپر ویز خٹک کے خلاف سوموٹوایکشن لیناچاہئے ‘وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اعلان کئے بغیرصوبے میںکرپشن کی جوگنگابہہ رہی ہے اس سے اللہ تعالیٰ پورے پاکستان کواپنے امان میںرکھے،پرامن، ترقیافتہ اورخوشحال پاکستان کیلئے نوازشریف کاوزیراعظم رہناناگزیرہے،ملک میںانٹی سی پیک اورغیرجمہوری قوت ایک جمہوری اورپروسی پیک سیاسی جماعت کیخلاف سازش کررہی ہے جوکبھی کامیاب نہیںہوںگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بازیدخیل میںتقریباً پانچ کلومیٹر سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے بعدایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے حلقہ این اے فوربجلی اورسوئی گیس کے دیگرمنصوبوںکابھی اعلان کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنماء ناصر موسیٰ زئی ،رئیس خان اچر،حاجی صفت اللہ،رحم دلنوازخان ،ناظم سنگولنڈی قیصر،شکیل بھی موجودتھے۔

معروف پشتوشاعرشیرزمان ٹھکرنے انجینئرامیرمقام کومنظوم خراج تحسین پیش کیااورشرکاء کواپنے اشعار سے محضوظ کئے رکھا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ نوازشریف کامقدمہ کسی ذات یافردواحدکیساتھ نہیںبلکہ ان ملک دشمنوںکیساتھ ہے جن سے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہضم نہیںہورہی ہے،پاکستانی عوام بھی نوازشریف کیخلاف ہرسازش کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اورانکے ساتھ ہرمحاذپرکھڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مخالفین آکردیکھ لے کہ نوازشریف کے ایک سپاہی کے آوازپرکتنے لوگ جمع ہوگئے ہیںتوتصورکریںکہ قائدمحمدنوازشریف کے آوازپرعوام کاکیساامڈتاسمندرنکلے گا۔صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے مفروضوںپرملک عدم استحکام کامتحمل نہیںہوسکتا،عمران نیازی اورانکی سرگرمیاںملک کی ترقی کیلئے انتہائی مضرہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت سے قبل کاروباری طبقہ بوریا بسترگول کرگئے تھے تاہم وزیراعظم محمدنوازشریف کی قائدانہ صلاحیت اورسیاسی بصیرت کی بدولت آج لوگ کاروبارکرنے پاکستان آرہے ہیںجوعمران نیازی اورانکے ٹولے کوہضم نہیںہورہا۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی اصلاحات کے نام نہادصوبائی حکمرانوںنے طالبات کی30پرائمری سکولوںکی بندش کااعلامیہ جاری کرکے خیبرپختونخوا کے ہونہارطالبات کاتعلیمی استحصال کیاہے۔،ایک رات بارش نے تحریک انصاف کی تبدیلی کابانڈہ پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کوچاہئے کہ میٹربس سروس سے پہلے میٹروکشتی کامنصوبے کاآغازکریں۔