باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ، اموات کا خدشہ

muhammad ali محمد علی اتوار 16 جولائی 2017 19:15

باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ، اموات کا خدشہ
باجوڑ ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ کے باعث اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقی تنگی باڑہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ دھماکے کے باعث اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی وجوہات بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔