کراچی, جے آئی ٹی بدنیتی پرمبنی ہے، پاناماکیس کے باعث ملک میں بحران کی کیفیت پیداکی گئی

میر حاصل بزنجو نوازشریف نے نیک نیتی سے عدالتوں کے فیصلے مانے، محسوس ہوتاہے جے آئی ٹی کرمنلزکی تفتیش کررہی ہی,وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بدنیتی پرمبنی ہے، پاناماکیس کے باعث ملک میں بحران کی کیفیت پیداکی گئی،نوازشریف نے نیک نیتی سے عدالتوں کے فیصلے مانے، محسوس ہوتاہے جے آئی ٹی کرمنلزکی تفتیش کررہی ہے سیاستدانوں کی نہیں،جے آئی ٹی نے تمام معاملات بدنیتی پر چلائے،نوازشریف ملک کے جمہوری طورپرمنتخب وزیراعظم ہیں، محترمہ اورنوازشریف کی حکومتوں پرکرپشن کا الزام لگاکرفارغ کیا گیامیر حاصل بزنجو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے نیک نیتی سے عدالتوں کے فیصلے مانے،ملک کواندرونی طورپرکمزورکرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،ملک کیخلاف عالمی سازشیں بھی کی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کوبدنیتی پرمبنی جے آئی ٹی کوچیلنج کرناچاہیے،ملک میں کوئی ایک سیاستدان صادق اور امین دکھائیں،ملک کیساتھ صادق اورامین کاکھیل بند کیا جائے،پرویزمشرف صادق اور امین بن کر حکومت میں آئے،میر حاصل بزنجو نے کہا کہ مشرف نیارکان پارلیمنٹ کیلیے گریجویشن کی شرط لگائی، ن لیگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کو 1990 سے جانتا ہوں وہ سخت مزاج آدمی ہیں،چودھری نثارسخت مزاج کے آدمی ہیں، نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑسکتا ہے چودھری نثارنہیں،جنرل ضیاء الحق نے آئین میں نااہلیت کی شقیں شامل کی تھیں، کلثوم نوازکے علاوہ شریف خاندان کاہرفردجے آئی ٹی میں پیش ہوا،انہوں نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کوبیدردی سے جھٹلانے سے ریاست پراثرپڑیگا،18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کی گئی، نوازشریف کونکالنے کامقصدبھی18ویں ترمیم کورول بیک کرناہے،ہم سب کوملکرپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا،عدالت کومعاملیکوبہت سنجیدگی سے دیکھناہوگا۔

#

متعلقہ عنوان :