سکھر,پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینئر کی خیرپور کے ذ مہ د اران سے ملاقات

ملک میں ایسا رواج نافذ ہو گیا ہے جتنا بڑا چور اتنا بڑا عہدہ ہے ایسا لگ رہا ہے یہ ملک چوروں اور لٹیروں کا ہی,محمد رضوان قادری میمن

اتوار 16 جولائی 2017 19:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کے ضلعی کنوینئر محمد رضوان قادری میمن نے خیرپور کے ذمیداران سے ملاقات کی جس میں رابطہ کمیٹی کے مفتی محمد اشرف سکندری ،ضلعی کنوینئر اشفاق آرائیں،سید انور شاہ موجود تھے رضوان قادری نے کہا کہ ملک میں ایسا رواج نافذ ہو گیا ہے جتنا بڑا چور اتنا بڑا عہدہ ہے ایسا لگ رہا ہے یہ ملک چوروں اور لٹیروں کا ہے قانون صرف غریب عوام کے لئے نافذ کیا گیا ہے قرض اتارو ملک سنوارو مہم چلانے والوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک کے ہر بچے کو مقروض کر دیا ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اپنے کرپشن زدہ لوگوں کو بچانے کے لئے اسمبلیوں میں بل پاس کرائے جاتے ہیں جتنے بھی کرپشن زدہ اور دہشت گردی میں ملوث سیاستدان ہیںان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں اعلیٰ عدلیہ پانامہ لیکس پر فوری فیصلہ صادر کرے سنی تحریک کرپشن کا خاتمہ اور کرپشن میں ملوث قوتوں کا احتساب چاہتی ہے پانامہ لیکس میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا اگر یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتے تو ہمارے ملک کو بچانے کے لئے پاک فوج کوپرویز مشرف کی طرح اہم کردار ادا کرنا ہوگا نہیں تو یہ لوگ قرضہ لے کر اور کرپشن کا بازار گرم کر کے ملک کو بیچ دیں گے کیونکہ اب ملک میں پاک فوج ہی امید کی کرن ہے کہ ان لٹیروں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے اور اپنا قانون نافذ کرے اور ان چوروں ،لٹیروں ،دہشت گردوں اور راء کے ایجنٹوں سے ملک کو پاک کرے۔

#

متعلقہ عنوان :