سکھر,میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے دعوے بے سود ، عملہ غائب ، شہر کچہرہ کنڈی بن گیا شکایات کے باوجود کوئی سننے کو تیار نہیں, عو ا می حلقے

اتوار 16 جولائی 2017 19:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء)سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے دعوے بے سود ، عملہ غائب ، سکھر کچہرہ کنڈی بن گیا ،شکایات کے باوجود کوئی سننے کو تیار نہیں تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے سکھر شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے دعوئے بے سود ثابت ہو رہے ہیں مئیر سکھر کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات برقرار رکھنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر کے ہیوی مشینریاں ، گاڑیاں اور ڈرینج سسٹم کو 24گھنٹے چلانے کیلئے جنریٹر ، جھاڑو ، کوڈر ، ٹرالیاں و دیگر سامان کی فراہمی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں صفائی کا عملہ بھرتی کیا گیا تاہم سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملے کی سست روی کے باعث سکھر میں صفائی کا عمل انتہائی سست دیکھائی دے رہا ہے صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سکھر شہر کے مختلف علاقے کچہرہ کنڈی بن گئے ہیں اورڈرینج کے تباہ کاری کی وجہ سے آئے روز گندہ پانی سڑکوں اور روڈوں پر جمع ہونا معمول بنتا جا رہا ہے اور اس تمام صورتحال پر شہریوں سمیت خصوصاً تاجر وں اور دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سکھر کے شہریوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت مئیر سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سکھر شہر کو مزید تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر توجہ دی جائے اور صفائی کے نظام میں غفلت برتنے والے افسران اور عملے کو فوری طور پر معطل کر کے ایماندار ، فرض شناس عملہ مقرر کیا جائے ۔

#