خیبر ایجنسی :افغانستان میں انڈیا نے 65کونسل خانے کھولے ہیںجو پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ڈاکٹر نورالحق قادری

افغانستان ہمارا برادر ملک ہے مگر بدقسمتی سے اب انڈیا کے ہاتھوں کھیلا جارہا ہے۔افغانستان میں پاکستان کے خلاف فاٹا کے قبائل کے عمائدین کے نام سے جو جرگے منعقد ہوئے تھے ۔وہ دونوں جرگے نام نہاد جرگے تھے، فاٹا کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے جمرود کمپلکس میں منعقد ہ جرگہ سے مقررین کا خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 19:11

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) افغانستان میں انڈیا نے 65کونسل خانے کھولے ہیں۔جو پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔افغانستان ہمارا برادر ملک ہے مگر بدقسمتی سے اب انڈیا کے ہاتھوں کھیلا جارہا ہے۔افغانستان میں پاکستان کے خلاف فاٹا کے قبائل کے عمائدین کے نام سے جو جرگے منعقد ہوئے تھے ۔وہ دونوں جرگے نام نہاد جرگے تھے اور اس میں نام نہاد قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

ان خیالات کا اظہار فاٹا کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے جمرود کمپلکس میں منعقد ہ جرگہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ میں ڈاکٹر نورالحق قادری ،سابق وفاقی وزیر ملک وراث خان افریدی ،شمالی وزیرستان کے ملک خیال مرجان وزیر ،جنوبی وزیرستان کے برکی قبائل کے سربراہ ڈاکٹر (ر) ملک عرفان الدین برکی ، فیاض برکی اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے فاٹا کے عمائدین کا کہناتھا کہ چند دنوں قبل افغانستان میں فاٹا کے قبائلی عمائدین کے نام پر نام نہاد جرگے منعقد کئے گئے تھے۔

جس میں نام نہاد قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔اور پاکستان کے خلاف ناکام سازش کی ۔ان کا کہناتھا کہ اج ہم نے فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں کے سرکردہ عمائدین پر مشتمل امن گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے۔جس میں جنوبی وزیرستان سے لیکر باجوڑ تک فاٹا کے تمام قبائلی علاقوںکے سرکردہ عمائدین نے شرکت کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف سازشوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔

اور انڈیا نے افغانستان میں 65کونسل خانے کھول رکھے ہیں جو پاکستان کے خلاف سازشوں میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسرائیل نے بھی کونسل خانے کھول رکھنے ہیں۔جو کہ وہ بھی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ افغانستان ہمارا برادر مسلم ملک ہے اور افغانستان کے دونوں اطراف ایک ہی قبیلے کے لوگ رہتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں پاک افغان باڈر کا بخوبی علم ہے اورقیام پاکستان سے لیکر اب تک اس میں کوئی مسئلہ نہیں بنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے قبائل پاکستان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں انڈیا اور اسرائیل کی مداخلت فوری طور پر روکنے کے لئے اقدامات کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اگر پاکستان پر حملہ کیاگیا تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گی