پاکستان مسلم لیگ (ن ) بنوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، 22جولائی کو ڈومیل میںجلسہ عام منعقد کرنیکا

اتوار 16 جولائی 2017 19:01

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) ایف آر بنوں کی پوری کابینہ نے عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے 22جولائی کو ڈومیل کے مقام پر جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈومیل کے زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) ایف آر بنوں کے صدر ملک اکبر علی خان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ،تحصیل صدر ملک محمد عرفان ،حکمت پختون ،ملک عدنان خان ،ملک سہراب ،حاجی گل نواب خان ، ملک جوہر علی خان و دیگر نے کہا کہ اے این پی ہمیشہ جمہوری نظام کے حق میں ہے اے این پی کے حمایتی یافتہ شخصیات و خاندانوں کو سیاسی خریف سابق صوبائی وزیر کی جانب سے مختلف آفر ہوئے مگر سب نے مسترد کئے اور اس بار اے این پی کیساتھ کھڑا رہنے کاوعدہ کیا ہے جس پر ہم ڈومیل اصلاحی جرگہ ،پی ایم ایل (ن ) ایف آر بنوں کے رہنماؤں کے بے حد مشکور ہوں اس موقع پر ملک اکبر علی خان نے کہا کہ آزمائے ہوئے کو دوبارہ ہر گز نہیں آزمائیں گے ہم اس بار اے این پی کے سینیٹر حاجی بازمحمد خان ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں ہم اپنی طاقت ووٹ کی شکل میں دکھائیں گے اجلاس میں متفقہ طور پر 22جولائی کو جلسہ کرانے پر اتفاق ہوااور جلسہ عام کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیوں کو ختمی تشکیل دے دی ۔

متعلقہ عنوان :