نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے،(ن) لیگ سازش کا الزام لگاتی ہے ان کے پاس ثبوت نہیں ،خور شید شاہ

خور شید شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات، پنامہ کیس کے بعدکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 16 جولائی 2017 18:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خور شید شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں پنامہ کیس کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتور کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پنامہ کیس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ پنامہ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ (ن) لیگ سازش کا الزام لگاتی ہے لیکن ان کے پاس ثبوت نہیں ۔