ڈیرہ اسما عیل خان بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، تین ملزمان گرفتار

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) ٹائون پولیس نے زندانی اور نورنگ اتراء سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے ،پروآ پولیس نے رمک چیک پوسٹ پر دو بوتل شراب برآمد کر لی ،صدر پولیس نے ہمت میں اشتہاری کو پناہ دینے پر اسکے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس نے علاقہ زندانی اور نورنگ اتراء میں کاروائی کے دوران دو بندوق،ایک پستول ،ایک رائفل اور47کارتوس برآمد کر کے امام بخش ،رمضان اور نزیر احمد کو گرفتار کرلیا ،پروآ پولیس نے رمک چیک پوسٹ پر زوہیب سکنہ حیدر شاہ شیرازی سے دو بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،صدر پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عصمت اللہ کو پناہ دینے پر ثناء اللہ ولد رمضان کو اسکے گھر ہمت سے گرفتار کر لیا ،دوسرے واقعہ میں قتل کیس کے اشتہاری مصری خان بلوچ سکنہ کوکار کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :