ساہیوال، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے محنت کش اور بیوپاری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ، ایک کی حالت نازک

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) یہاں نواح میں ڈاکوئو ں نے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے محمد عامر محنت کش اور بیوپاری ذاکر حسین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں عامر کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

قریش ٹائون کا محمد عامر 27سالہ محنت کش آرا مشین سے واپس رات کو واپس اپنے گھر جا رہا تھا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے محمد عامر کو گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے ، محمد عامر کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے ۔

ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر اڈا بوٹی پال کے قریب تین ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری ذاکر حسین سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور شور مچانے پر گولی مار دی ذاکر حسین کو بھی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس فرید ٹائون نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کرد ی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :