جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، پرویزمشرف

وقت آ گیا ہے پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،سابق صدر

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، پرویزمشرف
اسلام آباد/دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیرمین سیدپرویزمشرف نیدبئی میں پارٹی ورکرز سے بات کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت ایمانداری اورمحنت سے کام کیا۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اکثر سوچا کرتے تھے کہ یہ جھوٹے لوگ پاکستان پر کیوں مسلط ہیں۔ قوم معاشی اوراخلاقی تباہی کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں عوام غربت اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔ لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ دٴْنیا مکافاتِ عمل ہے وہ جھوٹوں کو دٴْنیا میں بھی ذلیل اور رسوا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْمید کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی طرح عدالت بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اٴْترے گی۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں تا کہ انتظامی مسائل حل ہو سکیں اور فیڈریشن مضبوط ہو۔ عمران خان کو چائیے باقی پارٹیز کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے۔

آپ نے مزید کہا کے جب میں نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ایک فیل اسٹیٹ تھا۔ پہلے دو سال تو میں سمجھتا تھا کہ پاکستان بھی دنیا کے بہت سے غریب ممالک کی طرح ایک ملک ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں کے بغیرچل نہیں سکتا۔ لیکن میں نے جس شعبے میں تحقیق کی تو پتا چلا کہ ہمارے پاس تو اتنے وسائل ہیں کہ ہم دٴْینا کو قرضہ دے سکتے ہیں۔ صرف دیانتداراورایماندارقیادت کی ضرورت ہے جو اپنی ذات اور خاندان سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچے۔

میرے دور میں ہم پاکستان کی GDP کو %3.9 سے بڑھا کر % 6 تک لے گئے۔ FDI جو 1999 میں4.87 بیلین امریکی ڈالر تھی بڑھکر 13.1بیلین امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کے مجھے میرے والدین نے تربیت میں سکھایا کہ کبھی حرام کے پاس نہیں جانا۔حلال رزق کمانا عین عبادت ہے۔ مجھے اپنی گزاری ہوئی پوری زندگی پر فخر ہے کہ کبھی ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا۔

ٴْانہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑسے گذر رہا ہے وقت آ گیا کہ ن لیگ کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیز کے کرپٹ لوگو کا احتساب کیا جائے پی۔پی۔پی نے سندھ کو کچھ نہی دیا ملک کا پیسہ نکال کر پوری دٴْنیا میں جائدادیں بنائی میں۔ ان سب کا احتساب ہونا چائیے اور پاکستان کی عوام کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان جھوٹے اور کرپٹ سیاست دانوں سے نجات دلائی-

متعلقہ عنوان :