یتامی کی کفالت اور دکھی انسانیت کی خدمت الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہے ‘صائمہ شبیر

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) اسلام صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے امن و سلامتی کا ضامن ہے -الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود ہے - ان مقاصد میں غریب افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑے کرنا، ہنر مند بنانا اور مستحق بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے میں معاونت سمیت دیگر معاملات شامل ہیں-انہوں نے کہا کہ یتامی کی کفالت، ملک کے دور دراز اور پتھریلے علاقوں میں میٹھے پانی کے کنویں بنانا و دیگر پروگرام بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں -