سانپوں کی نسل کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور چڑیا گھر میںسانپوں کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) سانپوں کی نسل کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور چڑیا گھر میںسانپوں کا عالمی دن منایا گیا۔ دنیا میں پائے جانے والی سانپوں کی تین ہزار سے زائد اقسام کے سانپوں سے عموما خوف کا تاثر سامنے آتا ہے مگر اس میں یہ بات قابل غور ہے کہ اس قدر انواع میں سے صرف ایک چوتھائی اقسام ہی زہریلی ہوتی ہیں جبکہ پاقی غیر زہریلے سانپ ہوتے ہیں۔

سانپ دنیا میں تقریبا ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں۔ صرف براعظم انٹارکٹیکا کے سانپ مختلف خطرات سے دوچار ہیں جن میں انسانوں کی جانب سے کھال کے حصول کے لئے شکار ، ادویات میں استعمال کے ساتھ ساتھ سانپوں کی کثیر تعداد انکے ساتھ جڑے خوفناک تاثر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ سانپ ماحول دوست جانور ہیں جو کہ کرہ ارض کا توازن برقرار رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے ساتھ جڑے خوف کے تاثر کو زائل کرنا ہے۔

اس ضمن میں منعقد کی جانے والی آگاہی مہم میں یونیورسٹی ہف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور ویٹس کیئر کلب کے تعاون سے غیر زہریلے سانپوں جیسے ازدھا اور دو موئی سانپ کی نمائش کیا جائے گا جن کو لوگ ہاتھ میں پکڑ سکیں گے۔ معلوماتی مواد تقسیم کیا جائے گا۔ سانپوں سے متعلقہ ڈرائینگ اور فیس پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی سربراہی میں اس دن کے حوالے سے عوام آگہی واک بھی کی گئی۔

سانپوں کے ایکسپرٹس کے تعاون سے شائیقین ان سانپوں کو پکڑ تے رہے جن میں ازدھا اور دو موئی سانپ شامل تھے۔ عوام کی آگہی کے لئے معلوماتی بروشر تقسیم کئے گئے۔ سانپوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ یہ جاندار کرہ ارض کا توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے بچائو کے لئے سانپوں سے متعلق ڈر اور خوف کو ختم کرنے کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :