جے آئی ٹی نے ایمانداری اور محنت سے کام کیا،اب وقت آگیا ہے تجوریاں بھرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے،پرویز مشرف

اتوار 16 جولائی 2017 16:53

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے ایمانداری اور محنت سے کام کیا،اب وقت آگیا ہے تجوریاں بھرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات کی محنت سے کرپشن کرنے والے اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ سچ پر مبنی ہے،تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے تاکہ ملک سے کرپشن کا نام ونشان بھی مٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے سے تجوریاں بھرنے والوں کا احتساب شروع ہوچکا ہے اس احتساب سے اب کوئی نہیں بچ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے انتظامی مسائل حل کرنے کیلئے مزید صوبے بننے چاہئیں تاکہ ملک سے بے روزگاری اور دوسرے مسائل حل ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :