موصل فتح کرنے پر جشن

داعش کے خلاف فتح پر بغداد میں عسکری پریڈ، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی شرکت

اتوار 16 جولائی 2017 16:52

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) عراقی فوج نے شدت پسند تنظیم داعش کو موصل میں شکست دینے پر جشن مناتے ہوئے دارالحکومت بغداد میں عسکری پریڈ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس تقریب میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی شرکت کی جنھوں نے 10جولائی کو موصل سے شدت پسندوں کی مکمل پسپائی کا اعلان کیا تھا۔ موصل پر قبضے کے بعد عراقی حکومت نے سات روزہ جشن کا اعلان کیا تھا اور اسی تناظر میں ملک بھر میں مختلف تقریبات منانے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ اس شہر پر تین برس تک داعش قابض رہی جب کہ گزشتہ برس اکتوبر میں عراقی فورسز نے بین الاقوامی عسکری اتحادی کی فضائی مدد کے ساتھ موصل کی بازیابی کے لیے عسکری آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :