اوچ شریف: بکری چوری کا الزام 14سالہ بچہ قتل

محمد عامر پر بکری چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد اسے تشدد کرکے قتل کردیا گیا، لواحقین

اتوار 16 جولائی 2017 16:52

اوچ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع بہاولپور سے 70 کلومیٹر دور واقعے گاں اوچ شریف میں 14 سالہ بچے کو بکری چوری کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔مقتول بچے کے لواحقین کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر بکری چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد اسے تشدد کرکے قتل کردیا گیا، لواحقین نے پولیس کی جانب سے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔

ڈی پی او کے ترجمان جام ساجد کے مطابق پولیس کو بچے کی لاش پراسرار حالت میں ملی تھی، جس کے بعد تھانہ اوچ شریف نے کرمنل پروسیڈنگ کوڈ کی دفعہ 174 کے تحت بچے کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی۔ان کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد جب پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی تو مقتول بچے کے لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

اس احتجاج کے بعد اوچ شریف پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او کے ترجمان جام ساجد کے مطابق شکایت کنندہ مقتول کے کزن محمد اقبال نے مقدمے میں تین افراد مشتاق احمد، فیاض اور حسین کو نامزد کیا ہے، تاہم تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :