Live Updates

تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی:

پی ٹی آئی سرگرم رکن نازبلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پارٹی خود تبدیل ہوگئی ،عمران کی توجہ پنجاب اور مرکز ہے،ناز بلوچ کئی بار عمران کو کہا سندھ پر توجہ دیں ،صرف نعروں پر زور دیا عملی کام نہیں کیا ،عمران کو کراچی میں کارکنوں سے دور رکھا جاتا ہے ،بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی صحیح ترجمان کررہے ہیں ،قائم علی شاہ اور فریال تالپور کے ہمراہ پریس کانفرنس

اتوار 16 جولائی 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) پی ٹی آئی کی ناز بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی ۔ عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ سندھ پر توجہ دیں لیکن ان کی توجہ صرف مرکز پر ہے ۔ حقیقت میں بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی صحیح ترجمانی کر رہے ہیں ۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی سندھ میں ایک اہم وکٹ گرا دی ۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ناز بلوچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر ناز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف تبدیلی کے نعروں پر زور دیا ہے لیکن عملی کام نہیں کیا ہے کئی مرتبہ عمران خان کو کہا کہ وہ سندھ پر بھی توجہ دیں لیکن عمران خان جب بھی کراچی آئے تو ان کو ورکرز سے دور رکھا جاتا تھا اور ورکرز کو کوئی اہمیت بھی نہیں دی جاتی تھی کیونکہ عمران خان خود بھی فوکس صرف مرکز پر ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو فیصلے کا کوئی بھی حق حاصل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیشہ مرد پیش پیش رہتے ہیں اس وجہ سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن جماعت کو چھوڑ جا رہے ہیں کیونکہ ان پر توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی خود ہی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے ۔ ناز بلوچ نے کہا کہ حقیقت میں نوجوانوں کی ترجمان بلاول بھٹو کر رہے ہیں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر بلاول بھٹو فریال تالپور سمیت قائم علی شاہ اور دیر سینئر رہمنائوں نے خیرمقدم کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی میں تمام امور کو سنجیدگتی سے دیکھوں گی اور ایماندار کے ساتھ تمام فرائض انجام دوں گی ۔ پی ٹی آئی پر کیچڑ نہیں اچھالوں گی کیونکہ عمران خان کی سربراہی میں وفاداری سے کام کیا ہے لیکن آج ایسا لگ رہا ہے کہ واپس اپنے گھر آ گئی ہوں ۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ناز بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور پی پی پی 2018 میں عام انتخابات بھاری کامیابی حاصل کر ے گی اور کراچی میں بھی ہمیں مرکزی حیثیت حاصل ہو گی کیونکہ پی ایس 114 میں پیپلزپارٹی نے چار جماعتوں کو شکست دی ہے اور اس منی پاکستان کی فتح کو پورے پاکستان کی فتح میں تبدیل کریں گے ۔

فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیالوں اور ورکروں کی پارٹی ہے ہم نے ہمیشہ جیالوں اور ورکروں کا خیال رکھا ہے جس کی وجہ سے ہمیں قوم مینڈیٹ دیتی ہے اور ہم بھی عوام کی بھرپور طریقے سے ترجمان کرتے ہیں ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات