پاکستان کو بھارت سے کم مفاد پرست لوگوں سے زیادہ خطرہ ہے‘وحید گل

اتوار 16 جولائی 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ سازشی ترقی کے سفر کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہا ہے،نواز شریف قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،پاکستان کو بھارت سے کم مفاد پرست لوگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی نے قوم اور سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

شریف برادران کے خلاف آج تک ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا وزیر اعظم بنے کا خواب 2018میں بھی پورا نہیں ہو گا۔وہ اتوار کے روز اپنے آفس میں دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ(ن) جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت کی مضبوط کیلئے ہر مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میاں نواز شریف ہمیشہ سپریم کورٹ سمیت قومی سلامتی کے تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔جبکہ عمران خان نے اداروں کے درمیان ٹکرائو کرانے کا کوئی موقعہ ہاتھ نہیں جانے دیا۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت ہر صورت پوری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :