(ن) لیگ میں بھونچال آیا ہوا ہے ،موجودہ نا اہل حکمران ملک کے ساتھ مخلص نہیں ‘اعجاز چوہدری

اتوار 16 جولائی 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان جدی پشتی چور ہے ،چوروں کا ساتھ دینے والے بھی چور ہے ،آل شریف کو بچانے والے بھی ساتھ ڈوبیں گے ،نواز شریف ملک کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں جتنا جلدی ہو اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں ،تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے ، عمران خان قوم کے نجات دہندہ ہے ، چور اور ڈکیت حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہے ۔

وہ گزشتہ روزپارٹی رہنماشبیر سیال اور فیاض بھٹی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ،نواز شریف اور شہباز شریف مافیا نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ترقی کے نام نہاد دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے ، ملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ گھیرے میں آ چکا ہے قوم اس بار انہیں بھاگنے نہیں دے گی بلکہ ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں بھونچال آیا ہوا ہے ،موجودہ نا اہل حکمران ملک کے ساتھ مخلص نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آج شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے جس کے ذمے دار نواز شریف مافیا ہے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر تنقید کرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ،پانامہ چور حکمرانوں کا زوال شروع ہو گیا ہے ، سپریم کورٹ کا پانامہ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ آنے والا ہے جو ملک کی سیاست کا رخ بدل دے گا۔