ماڈل ٹائون میں ایک شخص احتجاجاً بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے پول پر چڑھ گیا

پولیس ،ریسکیو 1122 کی جانب سے تسلی دینے پر بحفاظت نیچے اتار لیا گیا، تحقیقات پر ذہنی معذور نکلا

اتوار 16 جولائی 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) ماڈل ٹائون میں ایک شخص احتجاجاً بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے پول پر چڑھ گیا ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے تسلی دینے پر بحفاظت نیچے اتار لیا گیا، تحقیقات پر ذہنی معذور نکلا ۔ماڈل ٹائون کچہری کے قریب ایک شخص بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسے بحفاظت نیچے اتار لیاگیا جیسے بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

مقامی پولیس اسٹیشن میں جب صحافیوں کی طرف سے مذکورہ شخص سے سوالات کئے گئے تو اس نے ہر سوال کاعجیب جواب دیا ۔ پولیس کے مطابق سب سے پہلے اس کا میڈیکل کرایا جائے گا اور اس کی ذہنی حالت بارے رپورٹ لی جائے گی۔ گرفتار شخص کی طرف سے اپنے گھر کا جو ایڈریس دیاگیا ہے اس پر بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :