جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی،پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں،ترجمان پاک فوج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جولائی 2017 15:55

جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی،پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں،ترجمان پاک ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) : ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاک فوج کاجے آئی ٹی کی کاروائی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفسادپرمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی گئی،جس میں پاک فوج کے 2ممبران (آئی ایس آئی اور ایم آئی )شامل تھے۔دونوں ممبران نے ایمانداری سے کام کیا۔اب جے آئی ٹی کی رپورٹ پرسپریم کورٹ نے فیصلہ دیناہے ۔جبکہ پاک فوج کاجے آئی ٹی کی کاروائی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کی سکیورٹی کیلئے کرداراداکرے گی۔ہرپاکستانی کافرض ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری کرے۔