مظفر آباد‘ چہلہ بانڈی میں مہنگائی نے طوفان مچا دیا‘ ایک ٹماٹر دس روپے ‘ کیلا بیس روپے میں فروخت ہونے لگا

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) دارلحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے چہلہ باندی میں ٹماٹر ایک دانا10روپے جبکہ کیلا 20روپے میں فروخت ہونے لگا دکانداروں نے منافع خوری کی انتہاء کردی ، سرکاری ریٹ لیسٹ جاری ہونے کے باوجودعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیاہے۔چہلہ پُل تا نثار کیمپ تک تمام سبزی فروٹ فروشوں کی اپنی اپنی ریٹ لیسٹیں آویزاں کی گئی ہے ، سرکاری ریٹ لیسٹ پھاڑ کرردی کی ٹوکری میں پھینک دی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا روز کا معمول بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد سے چند قدموں کے فاصلے پر چہلہ پُل تا چہلہ بانڈی نثار کیمپ کے تمام سبزی فروٹ فروشوں نے منافع خوری کی انتہاء کرد ی ، ٹماٹر ایک دانا10روپے کا جبکہ کیلا فی دانا 20روپے کا فروخت کرنے لگے باقی اشیاء خوردونوش میں 80سی90%فیصد کا اضافہ کردیا ہے جن کو کوئی روکنے والا نہیں ، انتظامیہ کی جانب سے اگر کسی دکاندار کا جرمانہ کیا جاتا ہے تو دکاندار اُس سے ڈبل قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کرکے جرمانہ چند گھنٹوں میں وصول کرلیتے ہیں یہ سلسلہ روزانہ کی سطح پر معمول ہوگیاہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول کمیٹی بجائے جرمانے کے منافع خوروں کی دکانیں کو سیل کریں تو اِن کو سبق حاصل ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :