پیپلزپارٹی کے مر کزی سینئر نائب صدر پنجاب میاں منظور وٹو سے صدر لاہور عزیز الرحمان چن کی ملاقات

پیپلز پارٹی کو سیاسی قربانیاں دینا پڑیں، اب وزیر اعظم پر کرپشن الزمات ثابت ہوچکے ،‘انکو گھر جانا ہی پڑ یگا ‘منظور وٹو کی گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سینئر نائب صدر پنجاب میاں منظور وٹو سے صدر لاہور عزیز الرحمان چن کی ملاقات‘ سیاسی اور پارٹی امور پربات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹان میں ہونے والی ملاقات میں عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کو سیاسی گڑھ بنانے کے لیے جیالوں کے ساتھ مل کر 2018 کے لیے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی استعفیٰ کی تحریک کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے اس موقع پر میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی قربانیاں دینا پڑیں، اب وزیر اعظم پر کرپشن الزمات ثابت ہوچکے ہیں، وزیر اعظم اقتدار کو بچانے کے لیے ملکی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں۔

عزیز الرحمان چن نے میاں منظور وٹو کی پھپھو کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔