شاہدرہ میں گھروں کو گرانے کے خلاف متاثرین اور تحر یک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

حکومت سے متاثر ین کو فوری متبادل جگہ فراہم کر نے کا مطالبہ ‘متاثر ین کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہوجائیگی‘عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ‘چوہدری سرور کا خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں روای کنارے آباد گھروں کو گرانے اور متبادل جگہ نہ دینے کے خلاف متاثرین اور تحر یک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ‘ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور تحر یک انصاف کا بھی اظہار یکجہتی‘پارٹی کارکنوں ‘خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت ‘حکومت سے متاثر ین کو فوری متبادل جگہ فراہم کر نے کا مطالبہ ‘متاثر ین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شاہدرہ میں یوسی 14میں روای کنارے آباد گھروں کو بغیر کسی نوٹس کے گرائے جانے اور متاثر ین کو متبادل جگہ نہ دینے کے خلاف متاثر ین کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں مظاہر ین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نرچوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنان بھی کثیر تعداد میں شر یک ہوئے چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک میں غر بت کی بجائے غر یب بچائو ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور (ن) لیگ کا مشن بھی غر یبوں پر ظلم بن چکا ہے شاہدرہ کے لوگوں کو بے گھر کرکے حکومت نے ظلم کی انتہائی کردی ہے ہم مطالبہ کرتے ہوئے کہ گھروں کو گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور جن کے گھر گرائے جا چکے ہیں انکو متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے بعد آج سے حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہوجائیگی ‘ حکمرانوں کو جمہو ریت کی آڑ میں کسی بھی صورت کر پشن بچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور کر پٹ لوگ ہرصورت اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے بعد حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں انکو آج نہیں توکل گھرو ں کا جانا پڑ یگا اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو مہنگائی ‘بے روزگاری اور کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر تر قی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔