Live Updates

عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا کرپشن نہیں‘ شریف خاندان کی کہانی ختم ہوچکی ہے‘ شفقت محمود

فضل الرحمن نے بھی عالمی سازش کی باتیں شروع کردیں‘ مولاناپہلے آصف زرداری اور پھرنواز حکومت کے ساتھ رہے، لگتا ہے پی ٹی آئی حکومت بنی تو مولانا فضل الرحمن ان کے بھی ساتھ ہوں گے،حکومت کو سازش کی بو کہاں سے آرہی ہے کھل کر بتایںِِ حکومت کے کچھ لوگ بہت بہادرہیں لیکن یہ کسی کا نام نہیں لیتے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات کاپر یس کانفر نس سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا حق کرپشن نہیں جب کہ شریف خاندان کی کہانی ہر طرح سے ختم ہوچکی ہے‘ فضل الرحمن نے بھی عالمی سازش کی باتیں شروع کردیں‘ مولانافضل الرحمن پہلے آصف زرداری اور پھرنواز حکومت کے ساتھ رہے، لگتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو مولانا فضل الرحمن ان کے بھی ساتھ ہوں گے لیکن فضل الرحمن و فاقی حکومت میں آپ کی کوئی جگہ نہیں ہوگی‘ حکومت کو سازش کی بو کہاں سے آرہی ہے اور حکومت کھل کر بتائے کہ ان کے لیے سازش کیا ہے تاہم حکومت کے کچھ لوگ بہت بہادرہیں لیکن یہ کسی کا نام نہیں لیتے۔

اتوار کے روز لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شریف خاندان کی کہانی ہر طرح سے ختم ہوچکی ہے ساری اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کوجانیکا کہہ رہی ہیں، عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا حق کرپشن نہیں جب کہ جیسے جیسے فیصلے کا وقت قریب آ رہا ہے لیگی رہنما کی گھبراہٹ بڑھ رہی ہے اورپاناما کیس میں سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قطری کے من گھڑے کہانیاں بنائیں گئیں، شریف خاندان کی جائیداد کے منی ٹریل کا تعلق گلف اسٹیل ہے وزیراعظم کے کزن طارق شفیع نے بیان حلفی نہیں پڑھا گلف اسٹیل کی فروخت کے معاہدے پرشہبازشریف نے دستخط کیے تھے لیکن شہبازشریف اب کہتے ہیں گلف اسٹیل پرمیریدستخط نہیں ہیں جب کہ گلف اسٹیل کی کہانی میں کوئی جان نہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ یواے ای کے پاس گلف اسٹیل کی خریدوفروخت کاکوئی رکارڈ نہیں جب کہ ثابت ہوچکا کہ مریم نوازہی فلیٹس اورنیلسن کمپنی کی مالک ہیں، انکا خط فرم کے پاس فرانزک کیلے گیا تواس میں 2006 کا فونٹ پایا گیا نوازشریف ایف زی ای کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر تھے، اب کہتے ہیں نوازشریف چیرمین اورمنیجرتھے مگرتنخواہ نہیں لیتے تھے جب کہ نوازشریف کمپنی سی10 ہزاردرہم تنخواہ لیتے تھے۔

شفقت محمود نے کہا کہ فضل الرحمان نے بھی عالمی سازش کی باتیں شروع کردیں مولانافضل الرحمن پہلے زرداری اور پھرنواز حکومت کے ساتھ رہے، لگتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو مولانا فضل الرحمان ان کے بھی ساتھ ہوں گے لیکن فضل الرحمان وفاقی حکومت میں آپ کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سازش کی بو کہاں سے آرہی ہے اور حکومت کھل کر بتائے کہ ان کے لیے سازش کیا ہے تاہم حکومت کے کچھ لوگ بہت بہادرہیں لیکن یہ کسی کا نام نہیں لیتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات