گھنائونے انداز سے پاکستان کے وسائل لوٹے جارہے ہیں‘ (ن) لیگ کو ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا‘ فواد چوہدری

نواز شریف کے برسراقتدار آتے ہی حسن‘ حسین کے اثاثوں میں اضافہ ہونے لگا‘ سازشیں تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ پڑھ لیں‘ کوئی وکیل نواز شریف کا کیس پیش کرنے کیلئے تیار نہیں‘ دانیال عزیز جیسے اسکول ماسٹر پوری کلاس کو فیل کرادیتے ہیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گھنائونے انداز سے پاکستان کے وسائل لوٹے جارہے ہیں‘ (ن) لیگ کو منی وائٹ کرنے کے لئے ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا‘ نواز شریف کے برسراقتدار آتے ہی حسن‘ حسین کے اثاثوں میں اضافہ ہونے لگا‘ سازشیں تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ پڑھ لیں‘ کوئی وکیل نواز شریف کا کیس پیش کرنے کے لئے تیار نہیں‘ دانیال عزیز جیسے اسکول ماسٹر پوری کلاس کو فیل کرادیتے ہیں۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سازشیں تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ پڑھ لیں۔ گھنائونے انداز سے پاکستان کے وسائل لوٹے جارہے ہیں۔ عدالت سے کہا گیا 2005ء میں العزیزیہ مل فروخت کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے پاکستان کے وفادار بنیں۔ 2009 میں شریف فیملی کی کمپنیوں کے اثاثے اچانک بڑھنا شروع ہوگئے ایف زیڈ ای جس کے نواز شریف چیئرممین ہیں اس نے ہل میٹل کو پیسے دیئے۔

ایم ایچ ای کے اکائونٹ میں 2009 میں پیسے بڑھنے لگ گئے۔ چار سال تک کوئی پیسہ ایم ایچ ای کے اکائونٹ میں نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ حسن نواز تیرہ کمپنیوں کے مالک ہیں۔ ہلتن میٹل کے لئے پیسے نواز شریف بھیجتے تھے۔ نواز شریف حسن نواز کی کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ باقاعدہ تنخواہ لیتے رہے (ن) لیگ کو منی وائٹ کرنے کے لئے ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نواز شریف کے برسراقتدار آتے ہیں حسن‘ حسین کے اثاثوں میں اضافہ ہونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی وکیل نواز شریف کا کیس پیش کرنے کے لئے تیار نہیں۔ دانیال عزیز جیسے اسکول ماسٹر پوری کلاس کو فیل کرادیتے ہیں۔ دانیال عزیز جیسے لوگ (ن) لیگ کو گائیڈ کررہے ہیں سیاسی جماعتوں میں لوگ قیادت کی اندھی پوجا نہ کریں۔