نواز شریف الزام تراشیوں کے بجائے وزارت عظمی سے مستعفی ہوں، خورشید شاہ

اتوار 16 جولائی 2017 14:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف الزام تراشیوں کے بجائے فوری طور پر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوں ا ور نیا وزیر اعظم لے کر آئیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے جیلانی ہائوس میں ملاقات کی جس میں پانامہ کیس کے بعد کی صورت حال سمیت ملک کی اور سندھ کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت مسلم لیگ(ن) دوسروں پر سازش کا الزام لگا رہی ہے لیکن ان کے پاس ثبوت سازش کے موجود نہیں ہیں لیکن پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے کہ نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں اور وزارت عظمیٰ کجے لئے نیا امیدوار لائیں انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ(ن) نے ماضی کی طرح سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو پی پی پی عدالت عظمیٰ کا دفاع کرے گی ۔

۔