موجودہ حالات کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر

اتوار 16 جولائی 2017 14:52

موجودہ حالات کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کے قریبی وزراء اور سیاسی مشیر وںنے پھنسا دیا ہے ۔ قانونی طور پر پانامہ کیس مسلم لیگ(ن) ہار چکی ہے ۔ اجلاس میں پانامہ کیس سمیت دیگر سیاسی امور پر خاموشی اختیار کرنے پر اتفاق۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کا کشمیر ہائوس اسلام آباد آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیر اعظم و سینئر وزیر چودھری طارق فاروق کی سربراہی میں ایک خفیہ اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنمائوں نے شرکت کی ۔

ملک کی تازہ ترین صورت حالا ور پانامہ لیکس پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کابینہ کی اکثریت نے رائے دی کہ نواز شریف قانونی طور پر پانامہ کیس ہار چکے ہیں میاں نواز شریف کو ان کے قریبی وزراء اور مشیروں نے پھنسایا ہے اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستانی سیاست اور پانامہ ایشو پر آزاد حکومت خاموشی اختیار کرے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :